header ads

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس جہلم کی رواں ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری



دینہ: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈسٹرکٹ جہلم فیصل سلیم کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈسٹرکٹ جہلم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پیٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک عدد بارہ بور رائیفل اور 6 عدد روند قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کی گئی۔
پیٹرولنگ پوسٹ للِہ موڑ نے بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک 12 بور پسٹل اور پانچ روند برآمد کر کے ایف آئی آر درج کروائی گئی۔امتناع منشیات کے خلاف پیٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ نے 2 دو ایف آئی آر درج کرکے 20 بیس لیٹر شراب برآمد کی گئیں۔
پیٹرولنگ پوسٹ چک اکا نے 1 ایک عدالتی مفرور کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع پولیس کے حوالے کیا گیا۔
پنجاب ہائی وے پٹرول ڈسٹرکٹ جہلم نے 51 مختلف مقامات پر شہریوں کی مدد بھی کی گی اور علاوہ ازیں مختلف مقامات پر مختلف جانوروں کی ترسیل کو چیک کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ وہ چوری کے نہ ہیں۔پنجاب ہائی وے پیٹرول کی شاہراہوں پر موجودگی عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کیے ہوئے ہے جسے عوام میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈسٹرکٹ جہلم باقی تمام فرنٹ لائن اداروں کے ساتھ کورونا کے خلاف جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔عوام میں کورونا کے خلاف آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کے حوالے سے افسران بالا کے حکم پر عمل پیرا ہیں۔

Post a Comment

0 Comments