سوہاوہ: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمودکی جانب سے ہسپتالوں
میں ز یر علاج کر ونا وا ئر س کے متا ثرہ مر یضوں کو علا ج معا لجہ،
اموات،قرنطینہ سینٹروں کی تفصیلات جاری کردیں۔
کمشنر نے کہا کہ بہتر ین سہولیات فراہم ہونے سے علاج کے بعد صحت یاب ہو
نے والوں کی تعداد بڑ ھتی جا رہی ہے، ضلع جہلم میں اس وقت کورو نا وا ئرس
کے75کنفرم مر یض موجود ہیں۔
کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میںاس وقت
کورو نا وا ئرس کے247کنفرم مر یض موجود ہیں جن میں سے37 مریض دوسرے اضلاع
کے ہیں۔ اسی طرح ضلع اٹک میں15، ضلع چکوال میں08 کنفرم مر یض ر پورٹ ہو ئے
ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں بہتر ین طبی امداد فراہم کیا جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈو یژ ن بھر میں اب تک اس وا ئرس کی وجہ سے11اموات ر پو
رٹ ہو ئی ہیں جن میں سے3 کا تعلق جہلم سے،6کا تعلق راولپنڈی،2 کااٹک سے
تھا اسی طرح علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو نے وا لوں کی تعداد61ہے جن میں
سے36 راولپنڈی،24جہلم، اٹک اور چکوال کے ایک ایک ر ہا ئشی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈو یژن بھر میں مختلف جگہوں پر قائم کر دہ 46قر نطینہ
سینٹرز میں5194 بستروں کی سہو لت موجود ہے اور اس و قت راولپنڈی ڈو یژن
میں1744 افراد قر نطینہ میں موجود ہیں جن میں سے کو ئی بھی سمپٹو میٹک
نہیں۔
کمشنر راولپنڈی کی صدارت میں روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہو نے والے جا
ئزہ اجلاس میں تما م اضلاع میں موجود مر یضوں کی تعداد اور ان کو دی جا نے
والی طبی سہو لیا ت کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔
0 Comments